Seena Ba Seena

سینہ بہ سینہ قسط نمبر 17

سینہ بہ سینہ(آف دا ریکارڈ) پارٹ 17۔۔۔۔۔

دوستو، سب سے پہلے تو معذرت کہ یہ پوسٹ میں نے کل دینی تھی مگر کچھ ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہ کرسکا۔۔ بہرحال آج آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔۔۔ وہ تمام لوگ جنہوں نے ایس ایم ایس، فون کالز اور ان باکس میں کل اپنی بے چینی ظاہر کی اور انہیں جواب نہ دے سکا۔۔ ان سے بھی تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔۔۔

تو سب سے پہلے وعدے کے مطابق بات کرینگے کاکامنا اور ڈبل اے کی بول سے علیحدگی کی۔۔۔ بہت سے دوستو کو اڑتی اڑتی خبریں ملی ہوں گی کہ یہ ہوا کیا تھا۔۔ کچھ کے پاس سنی سنائی اطلاعات ہوں گی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج تک یہ دونوں حضرات بھی بول سے علیحدگی کے معاملے پر خاموش ہی ہیں۔۔۔ کاکا منا کے متعلق تہ بول والاز میں مشہور ہے کہ انہوں نے استعفا نہیں دیا بلکہ بول سے خود کو الگ کیا ہے اس وقت تک جب تک سارا معاملہ صاف نہیں ہوجاتا۔۔ کچھ یہ بھی دعوی کررہے ہیں کہ وہ واپس بول میں آئیں گے، لیکن میں سمجھتا ہوں ایسا نہیں ہے، اگر یہ بات ہوتی تو سات ماہ سے دنیا میں دنیاداری کررہے ہیں انہیں ایک بار بھی بول والاز کا خیال نہیں آیا کہ وہ بول کے معاملے پر ڈیڑھ گھنٹے میں سے پندرہ منٹ ہی دے دیں۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کل ان کے سارے پروگرام حکومت حمایت میں ہورہے ہیں، یہ وڈے چینل والی پالیسی ہی ہے کہ ن لیگ حکومت کو ناراض نہ کیا جائے،۔۔کاکا منا کی ٹیم میں بھی تشویش پائی جاتی ہے کہ اگلا مہینہ کونسے چینل میں ہوگا،،،کیوں کہ انہیں اچانک ہی بتایا جاتا ہے کہ اب یہاں نہیں وہاں چلنا ہے۔۔۔ خیر یہ تو آپ کو بتاہی چکا ہوں کہ حلالہ کے بعد کاکامنا کی وڈے چینل میں واپسی ہے۔۔۔ اب ذکر ڈبل اے کا۔۔۔ جب سے وڈے چینل میں واپسی ہوئی ہے، وہ بات نہیں رہی،، کہنے والے طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ۔۔ ساری طرم خانی ہوا ہوگئی، اب کسی کام میں مداخلت نہیں کرتے صرف اپنے کمرے تک ہی محدود رہتے ہیں۔۔ ورنہ مجھے یاد ہے کہ نیوز روم میں ان کی انٹری سے ایسی خاموشی طاری ہوجاتی تھی کہ سوئی بھی گرے تو آواز سنائی دے۔۔۔

کاکا منا نے تو بول سے استعفا نہیں دیا، یہ بات تو ریکارڈ پر ہے، وہ خود سے الگ ہوئے، ڈبل اے نے سینکڑوں بول والاز کی موجودگی میں علیحدگی کا اعلان کیا، لیکن بول والاز اب بھی اس سوال کا جواب حاصل نہ کرسکے کہ علیحدگی کے اعلان سے پہلے انہیں پراسرار فون کال کس کی آئی تھی جس کے بعد اچانک ان کا رویہ بدلا، جو پہلے تک پرعزم تھا کہ بول پر آنے والے بحران کا مقابلہ کریں گے، اچانک ایک فون آتا ہے، جسے سننتے سنتے وہ آڈٹیوریم سے باہر جاتے ہیں، شعیب شیخ کی تقریر چل رہی ہے، بول والاز کی نظریں انہیں جاتا دیکھتی ہیں، پھر پانچ منٹ بعد ان کی واپسی ہوتی ہے تو شعیب شیخ کی تقریر کے دوران ہی وہ اسٹیج پر چڑھ جاتے ہیں اور تقریر رکوا کر مطالبہ پیش کرتے ہیں کہ بول کو چلانے کیلئے ایک ٹرسٹ بنایا جائے، شعیب شیخ انہیں کہتے ہیں کہ ابھی کچھ دیر پہلے آفس میں آپ سے جو طے ہوا تھا اس پر تو قائم رہیں، تو ڈبل اے غصے میں ڈبل ہے استاد کہہ کر بول چھوڑنے کا اعلان کردیتے ہیں اور ہال سے نکل جاتے ہیں۔۔۔

کاکامنااور ڈبل اے کے بول سے علیحدگی کی یہی اصل کہانی ہے، باقی باتیں جو آپ نے سنی یا پڑھی ہوں گی سب بکواس یا بل شٹ ۔۔۔۔

اب بات وڈے چینل کی، جس کے بغیر سینہ بہ سینہ کے پڑھنے والون کو بھی سواد نہیں آتا، وڈا مالک آج کل روزانہ رات کے اندھیرے میں اپنے آفس آتا ہے اور فجر سے پہلے نکل جاتا ہے، اس دوران سارے اہم امور نمٹائے جاتے ہیں، وڈے مالک کیلئے اس وقت سب سے بڑا دردسر اپنا سمدھی ہے، جی ہاں ملک کا بیڑا غرق سمدھی اور ادی کی وجہ سے ہی ہورہا ہے۔۔۔ وڈے مالک کے سمدھی جہانگیرصدیقی جے ایس بینک والے ہیں جن کے اردگرد شکنجہ سخت ہورہا ہے، ایسے ایسے معاملات سامنے آرہے ہیں کہ قوم کو پتہ لگے تو قیامت آجائے، وڈے مالک کا دوسرا مسئلہ میاں صاحب ہیں، جن کے خلاف نیب بارہ مقدمات میں تفتیش کررہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ پہلی بار شیخوپورہ میں نیب کے خلاف کھل کر بولے ہیں، اتنی معصومیت کے ساتھ کہہ رہے تھے کہ، تفتیش سے پہلے کسی کو گرفتار نہ کیا جائے۔۔۔ یہ کہتے ہوئے ان کی زبان کیوں نہ جلی ، کیا انہیں پتہ نہیں کہ بول اور ایگزیکٹ کیس میں تفتیش سے پہلے ہی گرفتاریاں ہوئیں اور آج تک میڈیا ٹرائل ہی ہورہا ہے۔۔۔۔ وڈے مالک کا تیسرا سردرد۔۔ فواد نامی وہ شخص ہے جو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں اہم عہدے پر فائز ہے، وڈے مالک کے سمدھی کا پرانا ملازم اور نمک خوار رہ چکا ہے اور اتنا نمک کھا چکا ہے کہ اب تک نمک حلالی کررہا ہے۔۔۔۔ وڈے مالک کا چوتھا سردرد ایف آئی اے کا شاہد حیات ہے، جو اب تک کروڑوں روپے صرف اس چکر میں کھاچکا ہے کہ وہ بول اور ایگزیکٹ کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دے گا۔۔ ایماندار افسر کا لیبل لگا کر جو کرتوت یہ کررہا ہے اس سے واقفان حال اچھی طرح واقف ہیں۔۔۔ جو شخص روز لاکھوں روپے کی غیرملکی شراب پی جاتا ہواس کی آمدنی کا خودہی اندازہ کرلیں۔۔۔خیر شاہد حیات صاحب کی باری بھی جلد آئے گی، ان کے پاسپورٹ کی کاپی جنہوں نے حاصل کرنی تهی کرلی، جس پر کئی ممالک کے ملٹی پل ویزے لگے ہوئے ہیں۔۔۔ شاہد حیات کی کچھ وڈیوز بھی ہاتھ لگی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کتنا شریف انسان ہے۔۔۔ وڈے مالک کے سمدھی کے ساتھ روزانہ گالف کھیلنے والا شاہد حیات اب تک ایگزیکٹ یا بول کے خلاف ایک ثبوت بھی حاصل نہیں کرسکا، جب کہ مئی میں اس نے دعوی کیا تھا کہ وہ ایک ماہ میں سزا دلوا کے دم لے گا، پھر گزشتہ ہفتے چوہدری نثار کو اس نے بہلاوا دیا کہ سترفیصد شواہد ہاتھ لگ چکے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سارے ثبوت و شواہد صرف وڈے اخبار اور وڈے چینل کو ہی بتائے جاتے ہیں، آج تک کسی عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔۔ ایف آئی اے کے ذرائع کہتے ہیں کہ جس دن بھی چالان پیش ہوا، تمام ملزمان بری ہوجائیں گے۔۔ جی ہاں بری ہوجائیں گے۔۔۔ کیونکہ کوئی ایک الزام بھی ایف آئی اے ثابت نہیں کرسکی اور تمام معمولی دفعات کی ٹوٹل سزا بھی شمار کی جائے تو اس سے زیادہ ملزمان جیل میں گزار چکے ہیں۔۔۔

تازہ خبر یہ ہے کہ 24 چینل پر مبشر لقمان آئے دن بول اور ایگزیکٹ پر پروگرام کرتے ہیں گزشتہ روز یعنی منگل کے دن بهی شاندار پروگرام کیا جس کا غصہ پیمرا نے آج نوٹس دے کر نکالا…الزام یہ لگایا کہ چینل کا لائسنس ویلیو ٹی وی کے نام سے لیاگیا 24 کا نام سے کیوں نشریات کررہے ہو…ہاہاہا.. جب وڈے چینل کا ملازم پیمرا کا چیئرمین ہوگا تو ایسے ہی نوٹس نکلیں گے..

باتیں بہت سی ہیں، لیکن کچھ اگلی باری کیلئے بھی رہنے دیں۔۔۔ ملتے ہیں ایک مختصر بریک کے بعد۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں