pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

صحافیوں،میڈیاورکرزکا قانونی تحفظ، پیمراسے رپورٹ طلب۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کی درخواست پر پیمرا سے 5اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کیلئے قانون کی منظوری تک نیوز پیپر ایمپلائیز ایکٹ کے اطلاق کی درخواست پر وفاق، سیکرٹری اطلاعات، رجسٹرار آئی ٹی این ای اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے قانونی تحفظ کی درخواست پر پیمرا سے5اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے کہ مفادات کے ٹکرائو سے بچانے اور معلومات تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پیمرا یقینی بنائے کہ لائسنس یافتہ چینل سیلف سینسر شپ نہ کریں ، بلوچستان کے بچے احتجاج کر رہے ہیں ، پیمرا نے ان کی آواز عوام تک پہنچانے کیلئے کیا اقدامات کئے؟ منگل کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ایف یو جے کی درخواست کی سماعت کی۔ سینئر صحافی حامد میر نے بطور عدالتی معاون بتایا کہ بعض ٹی وی چینلز میں ورکرز کو تنخواہیں وقت پر نہیں دی جا رہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو ادارے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکام رہے اس پر پیمرا نے کیا ایکشن لیا؟ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر کیا کارروائی ہو سکتی ہے؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں