لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے صحافی کالونی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے کینال پر پل کی تعمیر کا 21 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ٹینڈر جاری کردیا۔لاہور پریس کلب کے سیکرٹری افضال طالب کے مطابق صدرارشد انصاری اوران کی ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق سے ملاقات میں صحافی کالونی کی سڑکوں کی مرمت، پیچ ورک اور ٹریفک مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔ملاقات کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے کالونی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ کینال پر پل تعمیر کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔افضال طالب نے کہا کہ پل کی تعمیر سے صحافی کالونی کے رہائشیوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے صحافی کالونی کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے اور وعدے پر عمل درآمد کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔
42
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل