markazi mulzim ka aetaraf jurm maqtool ki asia bhi baramad

صحافی کے قتل کا مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔۔

 محراب پور کے شہید صحافی عزیزمیمن کے قتل کے ماسٹرمائنڈ مشتاق سہتو تاحال گرفتار نہ ہونے کیخلاف نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کیجانب علی شیر ودھن پوٹا چوک سے ریلی نکال کر پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا گیا احتجاج کی قیادت ضلعی صدر زاہد قائم خانی, منور حسین منور, راناشیر محمد, زاہد راجپر, مظہر خاصخیلی, قاضی علی محمد,شہزاد مغل, جی ایم زرگر و دیگر نے کی احتجاج میں لاکھاروڈ, ہالانی, کوٹری کبیر سمیت محراب پور سے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس زاہد قائم خانی نے کہا کہ افسوسناک صورتحال ہے کئی ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال شہید صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مشتاق سہتو کو گرفتار نہیں کیا گیا جس سے صحافی برادری میں بڑی تشویش پائی جارہی ہے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہونے کیخلاف مرحلہ وار تحریک کا اعلان کیا جارہا ہے جس کا آغاز عنقریب محراب پور تھانہ کے باہر دھرنا سے کیا جائیگا جس کی میزبانی محراب پور یونین آف جرنلسٹس اور نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس مشترکہ طور پر کرینگیں دھرنا کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان, ریجنل صدر سلیم سہتو ودیگر کرینگے جبکہ علاقہ بھر سے صحافی برادری کی کثیر تعداد دھرنے میں شریک ہوکر ثابت کردے گی وہ اپنے شہید صحافی قلم کے مزدور عزیز میمن کو بھولے نہیں اور اسکے قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری اور پس پردہ حقائق کو سامنے لانے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ دھرنا کے بعد بھی مشتاق سہتو گرفتار نہ ہوا تو مزید لائحہ عمل کا اعلان کرکے اس تسلسل کو ریجنل, سندھ اور پھر پاکستان لیول تک بڑھایا جائیگا احتجاج میں علم الدین علیم, حزب اللہ چانگ, دودل خان نوح پوٹو, ارشاد سہتو, سچانند بجاج,عاجز نوح پوٹو, سجاد سرویا, جاوید ملک, پرویز بھنڈ, رفیق شاہین, منظور لوہاچ, آکاش چوھان, ناصر اقبال آرائیں, رسول بخش چانگ, برکت علی و دیگر نے شرکت کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں