sahafi ke qatil ki zimmedar hukumat hai

روز نامہ مشرق کوئٹہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ مشرق کوئٹہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے فیصلے اور ہفت روزہ بول اخبار کی بندش کی مذمت کی ہے۔ بی یو جے کا مشرق اخبار کے انتظامیہ سے ملازمین کے تحفظات دور کرنے ، تنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی الاونس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظوراحمد نے بیان میں روزنامہ مشرق  کوئٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے صحافی و ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی تاریخی لہر میں تنخواہوں میں اضافے کی بجائے کٹوتی ورکر کش ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بی یو جے میڈیا ورکرز کے معاشی قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ہم روزنامہ مشرق کوئٹہ میں کام کرنے والے ورکرز کیساتھ ہیں۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں دس فیصد تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ورکرز کے مطالبے کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کیا جائے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ مشرق سمیت تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کی شدید لہر اور رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر میڈیا ورکرز کو خصوصی مہنگائی الاونس دیا جائے۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے ہفت روزہ بول اخبار کو بند کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بول انتظامیہ کی جانب سے اخبار بند کرنے کا فیصلہ سے کئی صحافی بیروزگار ہوگئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز اداروں کا قیام اور بندش کا عمل معمول بن گیا ہے۔ جس کے باعث کئی پیشہ ور صحافی بیروزگار ہورہے ہیں۔ ان کے کیریئر تباہ ہورہے ہیں بی یو جے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات اور میڈیا چینلز کی جانب سے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے  بیک جنبش قلم ورکرز کو بے روزگار کرنے کا عمل روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں