irani gas or satra arab ka jurmana

رؤف کلاسرا کی  ٹیلن کے برطرف ملازمین کو آفر۔۔۔

معروف اینکرپرسن اور سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے ٹیلن نیوز کے برطرف ملازمین کو پرکشش آفر کردی، انہوں نے کہا ہے کہ میں ٹیلن نیوز کے تمام ورکرز اور صحافی اور اینکرز جنہیں چینل لانچ ہوتے ہی تین تین سال کنڑیکٹ کے باوجود ایک ماہ بعد نکالنا شروع کر دیا تھا کو پیشکش کرتا ہوں کہ انہیں ایک تگڑا سپریم کورٹ وکیل اپنی جیب سے کر کے دوں گا۔۔رؤف کلاسرا نے بھی ٹیلن گروپ پر پانچ مقدمات کئے ہیں جس میں سلیم بریاد، قیصر بریار، فہد جاوید اور یوسف بیگ مرزا کو سمن جاری ہوچکے ہیں۔۔ رؤف کلاسرا  نے ٹیلن نیوزکے برطرف ملازمین سے کہا ہے کہ ۔۔آپ سب بھی سیالکوٹ کے سلیم  بریار ، قیصر بریار  اور یوسف بیگ مرزا پر عدالت میں مقدمے کریں۔ انہوں نے آپ سب کو دھوکا دیا۔ تین تین سال کے کنٹریکٹ دے کر ایک ماہ بعد نکالنا شروع کیا۔ آپ لوگ رسک لے کر چینل چھوڑ کر آئے کہ اچھا مستقبل اور اچھی تنخواہ مل رہی ہے۔ لیکن انہوں نے آپ لوگوں کو استمعال کیا اور جونہی چینل کا نام مارکیٹ میں آیا تو ساتھ ہی آپ کو نکال کر پرافٹ پر بیچنے لگ گئے۔وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسا چینل تھا کہ ایک ماہ بعد گھاٹے میں آگیا۔چلیں سال دو سال بعد سمجھ آتی ہے۔ ایک ماہ بعد ہی نکالنا شروع کیا ؟ آپ لوگوں ساتھ دھوکا کیا گیا۔ آپ  ان سے ڈمیجز ریکور کریں جنہوں نے  آپ سب لوگوں کے کیرئیر خراب کیے، آپ کو بیروزگار کیا۔ ذہنی اذیت دی، آپ کے گھر والے ٹینشن سے گزرے، اب خود انہوں نے چینل بیچ کر کروڑوں کما لیا ہے۔ یہ چینل آپ لوگوں کی وجہ سے مشہور ہوا اور اب بیچ دیا گیا ہے۔ آپ لوگ آگے بڑھیں اور کروڑوں روپوں میں سے بریار برادرز اور یوسف بیگ مرزا سے اپنا حصہ وصول کریں۔ بزدلوں کی طرح گھر بیٹھے روتے نہ رہیں۔ وکیل کی فیس میں دوں گا۔ ہمت پکڑیں، اپنا حق لینا سکھیں۔ میرے وکیل صاحب کہتے ہیں یہ بہت مضبوط کیس ہے کہ کیسے ورکرز کو پہلے دیگر چینلز چھڑوا کر لایا گیا اور ایک ماہ بعد برطرفیاں شروع کر دی اور اب کروڑوں میں بیچ کر آپ لوگوں کا کیرئیر خراب کر گئے ۔ یہ کروڑوں روپے آپ لوگوں کے کیرئیر تباہ کر کے کمایا گیا ہے. سیالکوٹ کے ان سیٹھ بھائیوں اور یوسف بیگ مرزا کو کمیشن سمیت کروڑوں روپے کما کر جیب میں ڈال کر اب بھاگنے نہ دیں۔ یہ لوگ آپ کی مستقبل سے کھیلتے رہے ہیں۔ ان سے اپنا حق وصول کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں