اگر آپ کے پاس پرانا اینڈرائیڈ فون ہے تو آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے کہ بہت جلد آپ کے فون پر گوگل میپس، یوٹیوب، جی میل اور گوگل کی دیگر اہم سروسز بند ہونے جا رہی ہیں۔دی سن کے مطابق گوگل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 27ستمبر سے ان اینڈرائیڈ فونز پر اپنی سروسز ختم کر دیں گے جن میں اینڈرائیڈ 2.3یا اس سے پرانا ورژن چل رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 2.3دسمبر 2010ءمیں لانچ کیا گیا تھا اور اب تک دنیا میں لاکھوں ایسی ڈیوائسز موجود ہیں جن میں ابھی تک یہی ورژن چل رہا ہے۔ اس وقت اینڈرائیڈ 11آ چکا ہے اور لہٰذا 2.3اس نئے ورژن سے میلوں پیچھے رہ چکا ہے چنانچہ گوگل کی طرف سے اب اس کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 27ستمبر کے بعد جن لوگوں کے پاس 2.3اینڈرائیڈ ورژن کے حامل اینڈرائیڈ فون ہیں وہ گوگل میپس، پلے سٹور، جی میل، گوگل کیلنڈر، یوٹیوب اور گوگل کی دیگر تمام سروسز استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یا نیا فون خریدنا ہو گا۔
پرانے اینڈرائیڈپر کل سے گوگل کی اہم سروسز بند۔۔
Facebook Comments