ptv ke namoor adakaar anwar iqbal superdkhaak

پی ٹی وی کے ناموراداکار انوراقبال سپردخاک

نامور پاکستانی اداکار انور اقبال بلوچ کو کراچی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد 71 برس کی عمر  کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔انور اقبال کی نمازِ جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔واضح رہے کہ انور اقبال کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ماضی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔انور اقبال نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز ’شمع‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول پر مبنی ڈرامے ’آخری چٹان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ وہ اردو اور سندھی زبان کے متعدد سیریلز اور تاریخی ڈرامہ سیریز میں یادگار کردار ادا کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل اہلیہ کورونا سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ انہوں نے 4 بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1976 میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔بلوچی زبان کی پہلی فلم ’حمل و ماہ گنج‘ بنانے کا کریڈٹ بھی انہی کے نام ہے، اس فلم کو پروڈیوس بھی انور اقبال نے کیا تھا جبکہ اس میں بطور ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔اس فلم کی کہانی نامور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی نے لکھی تھی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیتا گل، نادر شاہ عادل، اے آر بلوچ ، نور محمد لاشاری شامل تھے۔اداکاری کی دنیا میں نام کمانے والے انور اقبال اداکاری کے علاوہ ایک استاد بھی رہے ، وہ اپنی حیات میں ایک نجی اسکول میں بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں