shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

پی ٹی وی کا انکار اور اے آروائی نیوزکی معافی۔۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کی ذمہ داری معمہ بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچ گیا۔پی  ٹی وی کے اسکرین شاٹ کی بنیاد پر خبر پھیلائی گئی۔ اے آروائی نیوز نے بھی خبر نشر کر دی۔معاون خصوصی شہباز گل نے سرکاری ٹی وی کو کریڈٹ دیا تو وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی مریم نواز کی خوب کلاس لگائی۔پی ٹی وی نے اسکرین شاٹ کو فیک قرار دے دیا، مریم نواز نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔دستیاب شواہد کے مطابق جنید صفدر کی کمپنیوں کی خبر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شہباز گل نے ٹوئٹ کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رات 11 بجکر 2 منٹ پر سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کے ساتھ خبر ٹوئٹ کردی۔اس ہی وقت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹوئیٹ کی کہ جنید صفدر کی بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ایسے میں نجی ٹی وی نے سرکاری ٹی وی کے نام سے یہ خبر بریک کر دی۔ اسی پروگرام میں موجود شبہاز گل نے نجی ٹی وی پر لائیو گفتگو میں خبر کی تصدیق کی۔ دیگر چینلز نے بھی وفاقی وزراء کے نام سے یہ خبر ٹوئٹ کردی۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر نجی ٹی وی نے جعلی خبر پر معافی نہیں مانگی تو وہ اس پر مقدمہ کر دیں گی۔فواد چوہدری نے مریم نواز سے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ کے نام پر متعدد آف شور کمپنیاں ہیں۔وفاقی حکومت کے وزیر اور معاون خصوصی کی جانب سے اس خبر کے پرچار کے اس سارے جھگڑے میں سرکاری ٹی وی کے اعلیٰ عہدیدار نے ٹوئٹ کیا کہ سرکاری ٹی وی نے تو یہ خبر نشر نہیں کی، یہ جعلی ہے۔ تصویر فوٹو شاپ کی گئی اور سرکاری ٹی وی کے ادارے کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔اس وضاحت کے بعداے آر وائی نیوز نے بھی جعلی خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلانے والوں نے اپنے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیے۔ایسے میں معاون خصوصی شہباز گل اور وزیر اطلاعات فود چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ان الزامات کے ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کیے۔ دوسری طرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کا کہنا ہے کہ میری آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔جنید صفدر نے کہا کہ  میں نے قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں۔مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے کہا کہ میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالب علم ہوں، میرا صرف ایک بینک اکاؤنٹ ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں