pmda par mashawrat keliye committee qaim

پی ایم ڈی اے پر مشاورت کیلئے کمیٹی قائم، پیمرا ملازمین مخالف۔۔

وزارت اطلاعات نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر مشاورت کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی۔کمیٹی کی سربراہی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کریں گے۔کمیٹی میں سہیل علی خان، منظور علی میمن اور مہرالنساء شامل ہیں، کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور تجاویز اکٹھی کرے گی۔ دریں اثنا پیمرا کے چھ سو سے زائد ملازمین نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے مسودے کو مسترد کردیا۔پیمرا ملازمین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پیمرا اور دیگر اداروں کے ہوتے ہوئے کسی نئی اتھارٹی کی ضرورت نہیں ہے، پیمرا کے 600 سے زائد ملازمین نے وزارت اطلاعات کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ نئے آرڈیننس سے پیمرا کے ساڑھے چھ سو ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔پیمرا نے آج تک وفاقی حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا، پیمرا ملازمین کے خط کے مطابق مجوزہ آرڈیننس جاری ہونے سے ریگولیٹری نظام کی خودمختاری مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے پیمرا کو بااختیار بنائے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں