plantation campaign started at PEMRA

پیمرا میں شجرکاری مہم کاآغاز۔۔۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پودا لگا کر ـ”پلانٹ فار پاکستان ـ” مہم کا آغاز کیا ۔ چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول میسر ہو ۔اس موقع پر وزیرِ اعظم عمرا ن خان کی دس بلین ٹری سونامی مہم کو پیمرا اور تما م پرائیویٹ ٹی وی چینلز، ایف ریڈیواور کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کے تعاون سے کامیاب بنانے کا عزم کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تمام پیمرا افسران اور سٹاف اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں