PEMRA strict policies against tv channels

ٹی وی چینلز کے گرد پیمرا کا گھیرا تنگ۔۔۔

پیمرا نے  میڈیا کو انتباہ جاری کر دیا۔۔  ترجمان پیمرا نے کہا کہ الیکشن کے دوران پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے،پیمرا کے ضوابط کے تحت اداروں کےخلاف توہین آمیزتقاریرنشر نہیں کی جائیں،چینلزسیاسی رہنماوں کی تقاریرلائیودکھارہے ہیں جن میں ریاستی اداروں کونشانہ بنایاجاتاہے، تمام ٹی وی چینلز نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھانے سے بھی گریز کرے ،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کوریج کے دوران عدالتوں ،مسلح افواج کیخلاف منفی پروپیگنڈے کودکھانے سے گریزکیا جائے،ناشائستہ زبان اور اخلاق سے گری ہوئی باتیں نشر نہ کی جائیں،جمہوری روایات کی مضبوطی تمام اداروں، شہریوں ، میڈیا ہاوسزکی ذمے داری ہے۔جن ٹی وی چینلز پر پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں