bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

پیمرا نے بول کی نشریات روک دیں۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کی نشریات روک دیں۔نیوز چینل سے وابستہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ بول کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیمرا کی جانب سے یہ قدم پابندی کے باوجود بول نیوز  کی طرف سے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ دریں اچنا جماعت اسلامی  پاکستان کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نےکہاہے کہ پیمرا کی جانب سے “بول نیوز” کی نشریات معطل کرنے کی شدیدمذمت کرتےہیں،حکومت آمرانہ انداز کو اپنائےہوئےہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت اپناقبلہ درست کرنےکی بجائےمیڈیاپرپابندیاں لگا رہی ہے، جماعت اسلامی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،‏بول نیوز کی نشریات کو فوری بحال کیا جائے۔ واضح رہےکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے  پابندی کے باوجودکالعدم تنظیم کےاحتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے پر بول نیوز کی نشریات بند کردی ہیں ۔دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے بھی بول نیوز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں