pemra ki darkhuast khaarij paanch lakh rupay

اوٹی ڈی کے لائسنس کی بولیاں بہت جلد طلب  کی جائیں گی۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ملک بھر میں او ٹی ڈی (اوور دی ڈاب) رجیم متعارف کرانے کا ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو نیٹ فلیکس اور ایمزون کی طرز پر پلیٹ فارم میسر آئیگا۔ اسکے لائسنس کا اجراء پیمرا کریگا جس کیلئے درخواستیں آئندہ سال 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں طلب کی جائینگی۔ اس امر کا انکشاف چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ اور ریجنل جنرل منیجر مسٹر طاہر نے جنگ سے غیررسمی ملاقات میں کیا۔ او ٹی ڈی کے الفاظ سے ملک کے اندر جو پلیٹ فارم میسر ہو گا اس کیلئے پاکستانی کمپنیاں کام کریں گی۔ اس پلیٹ فارم پر غیر ملکی اوور دی ڈاب رجیم کے ذریعے فحش‘ عریاں‘ غیراخلاقی پروگراموں کی بجائے ملک بھر کی نئی کمپنیوں کے پروگرام اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔ اس نئے پلیٹ فارم کے آنے سے پاکستانی آرٹسٹوں کی ذہنی صلاحیتوں کو فروغ ملے گا۔ پیمرا اس او ٹی ڈی رجیم کے ذریعے پاکستان میں پہلی دفعہ امریکہ اور یورپ میں اپنائی گئی جدید ٹیکنالوجی میسر آئیگی۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں