order to arrest shahid masood immediately

شاہد مسعود کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔۔

اسلام آباد کی ایک عدالت نے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔۔اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی اور انہیں گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت  کی سماعت کی ،ڈاکٹر شاہد مسعود خود پیش نہ ہوئے ان کی جانب سے خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے اینکر پرسن کے خود پیش نہ ہونے پر ان کی درخواست ضمانت خارج کردی اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر پیش نہیں ہوئے ،ملزم کو خودپیش ہونا چاہئے تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں