اپوزیشن کا جلسہ، صحافیوں کی دھلائی۔۔

باغ جناح کراچی میں متحدہ اپوزیشن کا دوسرا بڑا پاور شو ہوا، جس میں  حکومت مخالف جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک  تھی۔۔پاکستان کے تمام ٹی وی چینل اپوزیشن کے اس بڑے اجتماع کی کوریج کر رہے  تھے اور اور اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر کو وقتا فوقتا لائیو بھی دکھایا جا رہا تھا۔نجی ٹی وی سماء نیوز نے جناح سٹیڈیم کے پنڈال سے جانے والی خواتین کو دکھانا شروع کیا تو وہاں موجود جیالوں نے فوٹیج دکھانے کی پاداش میں سماء نیوز کے رپورٹر سنجے سادھوانی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔دریں اثنا پی ڈی ایم کے جلسے کے اختتام پر جی این این کے کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کیمرہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ جی این این کے ذمے داروں کے مطابق یہ ساری کاروائی جاوید ناگوری کی نگرانی میں کی گئی ۔دوسری طرف وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نجی ٹی وی کے رپورٹر پر جیالوں کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پی ڈی ایم کے جلسے سے جو خواتین واپس جانا چاہ رہی ہیں ان کو زبردستی روکا جا رہا، گیٹ زبردستی بند کر دئیے گئے۔ سما ٹی وی پر ساری فوٹیج چل رہی ہے، شرمناک۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں