KUJ dastoor ka salana ijlas aam

کے یوجے دستور کا سالانہ اجلاس عام۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا سالانہ اجلاس عام  کراچی پریس کلب میں ہوا ۔صدر کے یوجے دستور خلیل احمد ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں  مختلف اداروں کی جانب سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور بروقت تنخواہیں نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کا معاشی استحصال بند کیا جائے اجلاس میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیااور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مظلوم فلسطینیوں کے آواز بننے والے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔اجلاس میں صحافی جان محمد مہر سمیت دیگر شہیدصحافیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھی قراردادپیش کی گئیں۔سالانہ اجلاس عام میں سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور سیکریٹری فنانس راؤ افنان نے مالیاتی رپورٹ پیش کی جس کی جنرل کونسل نے منظوری دی اس موقع پر سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور اے ایچ اے خانزادہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مشکلات کے باوجود منتخب باڈی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہےاور امید ہے کہ آنے والی باڈی اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی ۔اجلاس سے سیکریٹری پریس کلب شعیب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے دستور روز اول سے صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کے یو جے کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے انہوں نےکہا کہ ممبران مثبت تنقید ضرور کریں لیکن جہاں اچھے کام ہوں اس کی تعریف بھی ہونی چاہیے ۔صدر کے یو جے خلیل احمد ناصر نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سب نے مل کر اتفاق و اتحاد کے زریعے جدوجہد کرنی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں