news one mein chaantion ki muzammat

نیوز ون کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی پریس کلب نے پیمرا کی جانب سے نیوز ون ٹی وی کی نشریات غیر قانونی طور پر بند کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر نیوز ون کی نشریات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری محمد رضوان بھٹی سمیت پوری مجلس عاملہ نے کہا ہے پیمرا نے نیوز ون کو ایک پروگرام کے حوالے سے نوٹس جاری کیا مگر اس نوٹس کے جواب سے قبل ہی نیوز ون ٹی وی کی نشریات پر پابندی میڈیا کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پریس کلب اور مختلف صحافتی تنظیموں نے انہی خدشات کے پیش نظر پاکستان میڈیا اتھارٹی کی مخالفت کی تھی اور اب یہ جانبدارانہ اقدامات صحافیوں کی ے خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں کہ حکومت اس اتھارٹی کے قیام کے ذریعے میڈیا کا گلا دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے اقدامات سے میڈیا کو دبانے کی کوشش کی گئی مگر یہ کوششیں کرنے والوں نے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے ۔ کراچی پریس کلب نے مطالبہ کیا ہے نیوز ون پر عائد غیر اعلانیہ پابندی فوری طور پر ختم کی جائے اور ملک بھر میں نشریات بحال کی جائیں بصورت دیگر صحافی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں