new tension for election media workers

الیکشن میڈیا ورکرز کی نئی ٹینشن۔۔

الیکشن ڈیوٹی، میڈیا ورکرز کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔جہاں ایک طرف نیوزچینلز نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی مہم میں کیش میں کروڑوں روپے کمائے وہیں میڈیا ورکرز روایتی بے حسی کا شکار نظر آئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کئی چینلز میں کارکنوں کو جون کی تنخواہ نہ مل سکی۔۔الیکشن ڈیوٹی کے لئے کئی چینلز میں کارکنوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں۔۔ پپو کا کنا ہے کہ 24 نیوز کے کراچی بیورو میں دوجولائی سے ستائیس جولائی تک پورے اسٹاف کی چھٹیاں بند کی گئیں۔۔جس کی وجہ سے کارکن عید کی چھٹیاں بھی اب تک نہیں بناسکے۔۔الیکشن ڈیوٹی پر پورے اسٹاف کو صبح چھ بجے بلوایا ہے اور کچھ اسٹاف کو رات کو بھی روک لیا ہے لیکن ان کے کھانے پینے کا انتظامیہ کو خیال نہیں۔۔ پپوکے مطابق رات کو 24 نیوز کے کارکنوں نے آپس میں چندہ کرکے بریانی بنائی اور ڈنر کیا۔۔ پپو کے مطابق 24نیوزکراچی بیورو میں رپورٹر کو الیکشن ڈے پر کھانے کے لئے ڈھائی سو روپے اور کیمرہ مین کے لئے دوسوروپے فی کس دیئے گئے ہیں۔۔جس میں ناشتہ، لنچ اور ڈنر کرنا ہے۔۔ پپو کے مطابق  کراچی بیورو کی گاڑیوں کے فیول کے لئے بھی پیسے مشکل سے ملتے ہیں۔۔بعض اوقات راستے میں فیول ختم ہوجاتا ہے جس پر ڈرائیور کو اپنی جیب سے فیول ڈلوانا پڑتا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے دوران بھی اسٹاف کو رکوایا گیا تھا لیکن ابھی تک اس کے پیسے بھی نہیں دیئے گئے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں