Nadeem MAlik Join Samaa

ندیم ملک “ہم نیوز” کا حصہ بن گئے

معروف اینکر ندیم ملک ہم نیوز کا حصہ بن گئے  جس کے بعد وہ حالات حاضرہ سے متعلق پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ کا جلد آغاز کریں گے۔ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم ملک نے ہم نیوز کا حصہ بننے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پایا صحافت سے پایا، والد چاہتے تھے کہ انکا کاروبار سنبھالوں لیکن صحافت میں میری دلچسپی دیکھ کر اسی شعبے میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔۔ہم نیوز کے مطابق  ندیم ملک کا کہنا تھا کہ صحافی کے اندر تجسس جب تک قائم رہتا ہے تب تک وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ میں نے زندگی میں جتنے انٹرویوز کیے ہیں ان کو میں نے بہت انجوائے کیا، پہلے جب ہم لائیو انٹرویوز کیے تو اتنی سہولیات نہیں تھیں، تب انٹرویوز کرنا ایک بڑا کام لگتا تھا۔  ندیم ملک کا کہنا تھا کہ انٹرویوز میں کچھ لوگ آسانی سے ہاتھ نہیں آتے جن میں سے نواز شریف بھی ایک ہیں، میرے خیال میں سیاسی شخصیات کو میڈیا کی خود تک رسائی آسان بنانی چاہیے یہ ان کے لیے مفید ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں