chairman pemra ko bayan halfi jama karane ka hukum

مارننگ شو میں کیاہورہا ہے؟ نجی چینل سے جواب طلبی۔۔

ٹی وی کی ہوسٹ اور اداکارہ جگن کاظم کے مارننگ شو میں ٹاک ٹاکرز کو بلا کر قابل اعتراض کھیل کھیلنے اور نشرکرنے کے معاملے پر پیمرا نے نوٹس لے لیاہے اور ” اے پلس ٹی وی “ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مختصر اعلامیے میں نجی چینل کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق بتایا گیا۔مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس ٹی وی کے مارننگ شو ‘مارننگ ود جگن ‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 یوم میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں امریکہ سے آئے ” عامر خان “ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی جبکہ اس موقع پر دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی مدعو کیا گیا ، شو کے دوران ایک نہایت عجیب و غریب گیم کھیلی گئی جس میں تین جوڑوں کو بلا لیا گیا اور تین سیب دھاگے سے لٹکا دیئے گئے جنہیں جوڑوں نے ہاتھوں کا استعمال کیئے بغیر منہ سے کھانا تھا ۔ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرجگن کاظم کے مارننگ شو کا بائیکاٹ کرنے کیلئے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا اور پیمرا سے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔جگن کاظم کے جس پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ 24 ستمبر کی صبح نشر ہوا تھا تاہم ویڈیو کچھ روز بعد وائرل ہوئی تھی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں