pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف پیمرا سے جواب طلبی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج میں شامل افراد پر تشدد روکنے اور میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست پر وفاق اور پیمرا کو جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دے دی ۔جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی،پیمرا نے بھی جواب داخل کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، فریقین دو ہفتوں میں جواب داخل کرائیں۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔شہدا فاؤنڈیشن نے درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، وزیر داخلہ اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تشدد کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مرنے والوں کو قانون کے مطابق دیت کی رقم ادا کرے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں