Madani Channel Money Laundering

مدنی چینل کے اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کا انکشاف

سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت، گواہوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی،، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ تفتیش میں 15 مزید اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں، مدنی چینل کے ملازم کے اکاؤنٹس سے 80 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے، جس خاتون کےاکاؤنٹ سے1ارب 25 کروڑٹرانسفر ہوئے اس کا شوہر کرائے پر موٹرسائیکل چلاتا ہے،، افسروں اور ٹھیکیداروں سے رشوت لے کر رقوم اکاؤنٹس میں ڈالی گئی،6، 7 ماہ بعد یہ اکاؤنٹس بند کر دیئے جاتے۔ اومنی گروپ کے وکیل نے استدعا کی عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں دینی ہیں منجمد اکاؤنٹس بحال کیے جائیں، جس پر عدالت نے کہا کہ انور مجید بدھ تک پیش ہوجائیں تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ مقدمے کی مزید سماعت بدھ کو ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں