sahafi bilal farooqi ke ghaib hone ki waja samne agyi

کراچی کا صحافی شخصی ضمانت پر رہا۔۔۔

ایکسپریس گروپ کے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے نیوزایڈیٹر اور سینئر صحافی بلال فاروقی کو پولیس نے ہفتے کے روز شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق بلال فاروقی کو کراچی کے ڈیفنس تھانے کی پولیس نے جمعہ کی شام گرفتار کیا تھا ان کے خلاف سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف قابل اعتراض مواد شائع کرنے کا الزام تھا۔۔ایف آئی آر لانڈھی کے علاقے مجید کالونی کے ایک مشین آپریٹر نے کٹوائی، جس میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ بلال فاروقی نے  پاک فوج کے خلاف بیانات سوشل میڈیا پر شیئر کیے اس کے علاوہ انہوں نے مذہبی منافرت بھی پھیلائی۔سماجی حقوق کے کارکن اور معروف وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ بلال فاروقی کے خلاف ایف آئی آر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500 اور 505 کے تحت درج کی گئی ہے۔ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ دفعہ 505 کے تحت ایف آئی آر صوبائی ، وفاقی یا مجاز افسر کی اجازت کے بغیر درج نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے جمعہ کو رات گئے ٹوئٹ میں بلال فاروقی کی رہائی کی اطلاع دی تھی لیکن انہیں پولیس نے ہفتہ کے روز شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔ایکسپریس ٹریبیون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے محکمہ قانون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم زیرتفتیش رہے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں