journalist murderer under arrest

صحافی کا قاتل پکڑا گیا۔۔

دس دن قبل تھانہ حطار کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان صحافی سہیل خان کےمرکزی ملزم ہمایوں اقبال کو چمن بارڈر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)منصور امان نے بتایا کہ 16اکتوبر کو تھانہ حطار کی حدود میں مقامی اخبار کے رپورٹر سہیل خان کو قتل کر دیا گیا تھا‘ مدعیان کی جانب سے اس کی دعویداری ہمایوں اقبال اور علی شیر پر کی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کے لئے ایس ایس پی تفتیش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کے ساتھ چار مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں جن کی تحقیقات کی روشنی میں پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم ہمایوں اقبال ولد مسرت اقبال کو چمن بارڈر سے گرفتار کرلیا ہے جسے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہری پور پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں