jaag tv workers mentally tortured

جاگ کے کارکنان ذہنی اذیت کا شکار۔۔

جاگ کراچی میں آج سیوریج لائنیں ابل پڑیں جس کے تعفن سے کارکنان شدید ذہنی اذیت کا شکار رہے، تاہم انتظامیہ نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد سارا گند صاف کرادیا۔۔ لیکن اب بھی کارکنان ذہنی اذیت کا ہی شکار ہیں لیکن اس کی وجہ سیوریج لائنیں نہیں بلکلہ تنخواہوں میں کٹوتیاں ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ کسی کی دو روز، کسی کی تین کسی کی چار اور کسی کی تو آدھی تنخوہ تک کاٹ لی گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ لاہور سے آکر کراچی میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کراچی میں ایچ آر کی ایک خاتون کو پک اینڈ ڈراپ بند کرکے فارغ کردیاگیا جس کی وجہ سے مسئلہ یہ ہورہا ہے کہ کراچی کے ورکرز کے تنخواہیں کون بنائے؟ پپو کے مطابق تنخواہوں میں اچانک کٹوتیوں کے باعث کارکنان بہت پریشان ہیں کیوں کہ سب کے بجٹ متاثر ہوئے ہیں، کسی نے گھر کا کرایہ دینا ہوتا ہے کسی نے اسکول کی فیس کسی نے پرچون والے کو ادھارچکانا ہوتا ہے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں