facebook ne naaya video feature mutarif karadia

انسداددہشت گردی،فیس بک میدان میں آگیا۔۔

معاشرے میں موجود لوگ کہیں شدت پسندانہ سوچ تو نہیں رکھتے ، فیس بک یہ جاننے کیلئے نیا فیچر متعارف کرائے گا۔فیس بک امریکا میں ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جہاں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کہیں ان کا کوئی جاننے والا شدت پسندی کی جانب تو راغب نہیں ہو رہا ، اس کے ساتھ شدت پسندی پر مبنی مواد کو دیکھنے والے صارفین کو تنبیہی پیغامات بھی ارسال کئے جائیں گے ۔پیغامات صارف کو ایک ایسے صفحے پر از خود لے جائیں گے جہاں ان کے پاس اس سے نمٹنے کیلئے سپورٹ موجود ہو گی ۔دونوں فیچرز کو فیس بک کے ری ڈائریکٹر انیشیٹو کے تحت ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد شدت پسندی کے خاتمے میں مدد کرنا ہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں