shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

غلط رپورٹنگ پر  نجی چینل کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست

سینئر صحافی اور دی نیوز کے ایڈیٹر انوسٹی گیشن انصار عباسی نے رانا شمیم بیان حلفی توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت کی غلط رپورٹنگ پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کیخلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔ جمعہ کو انصار عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کیس کی 13 دسمبر کی عدالتی کارروائی کو نجی ٹی وی چینل نے غلط رپورٹ کیا اور میرے حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے غلط ریمارکس چلائے۔ متفرق درخواست کے ساتھ اے آر وائی نیوز چینل کا سکرین شارٹ بھی لگایا گیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے لکھا گیا کہ ”انصار عباسی کی جھوٹی خبر نے سچ کو جھوٹ کر دیا“۔ انصار عباسی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل نے چیف جسٹس کے ایسے ریمارکس مجھ سے منسوب کر دئیے جو فاضل چیف جسٹس نے دئیے ہی نہیں ، عدالتی کارروائی کے دوران موجود دیگر صحافیوں نے اس کی نفی کی ہے۔ درخواست گزار اس اقدام پر نجی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ انصار عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے مجھ سے غلط ریمارکس منسوب کرنے کے اقدام پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے خلاف نوٹس لیا جائے۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں