noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیونیوزکے تجزیہ کار،کیوں بنے پابندی کا شکار؟؟

پیمرا کے شکایات کاکونسل کی سفارش پر اعظم سواتی کیخلاف ’جھوٹا تجزیہ‘ کرنے پر معروف تجزیہ کا اعظم سواتی کیخلاف ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حفیظ اللہ نیازی ایک ماہ پروگرامز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیو نیوز ایک ہفتے کے اندر حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے کیے گئے ’جھوٹے تجزیے‘ پر معافی مانگے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ٹی وی چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی کے بارے میں کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی نے وزیر اعظم عمران خان کو شکایت لگائی تھی۔۔۔ رؤف کلاسرا نے  اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا  کہ کابینہ اجلاس کے دوران اعظم سواتی سب سے زیادہ غصے میں تھے اور انہوں نے میڈیا کو خوب سنائیں اور کہا کہ میڈیا بہت غلط ہے۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر ا عظم کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کا نام لیا اور کہا کہ میں بہت ہی قابل عزت انسان ہوں لیکن حفیظ اللہ نیازی نے میری بے عزتی کی ہے اور مجھ پر غلط الزام لگایا ہے۔رﺅف کلاسرا نے بتایا کہ اعظم سواتی نے اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کو سزا دی جائے ، میں نے پیمرا میں بھی شکایت کی ہوئی ہے لیکن میرے کیس پر مزید کارروائی نہیں کی گئی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں