Geo Karachi bureau me corona ka ek or mareez samne aagaya

جیوکراچی بیورو میں کورونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا۔۔

جیونیوز کے کراچی ہیڈآفس میں چند روز قبل ایک کورونا مریض کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ادارے نے سخت احتیاطی تدابیر کیں لیکن آج کراچی بیورو کے ایک رپورٹر کو بھی کورونا کا انکشاف ہواہے ۔ جیو انتظامیہ کی میل میں کورونا مریض کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی لیکن دیگر ورکرز کوتسلی دی گئی ہے کہ مریض سے رابطے میں رہنے والے پندرہ افراد کا ٹیسٹ لیاگیا جو منفی آیاہے۔۔ پپو کا دعوی ہے کہ کراچی بیورو کے ایک رپورٹر کو کورونا پازیٹیو آیاہے جس کا علاج شروع کردیاگیاہے۔۔ بیورو میں لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے آدھے رپورٹرز آلٹرنیٹ ڈے کے حساب سے کام کررہے ہیں۔۔ پپو کا کہناہے کہ جیو کی عمارت سینٹرلی ایرکنڈیشنڈ ہے اور ایسے ماحول میں کورونا وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتاہے اور خطرناک ثابت ہوتاہے اس لئے پانچویں اور چھٹے فلور پر موجود تمام کارکنوں کا کورونا ٹیسٹ کیاجائے تاکہ کسی اور مریض سے پہلے اس کا توڑ کرلیاجائے۔۔ پپو کے مطابق نیوزروم کے باہر گارڈ جو سینٹائزر، ماسک اور اخبار وغیرہ دیتاتھا اس کی بھی اچانک طبیعت خراب ہونے پر فوری اسپتال لے جایاگیاتھا لیکن یہ آج کا نہیں دوتین روز پراناُواقعہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں