geo entertainment dozens of workers fired

جیوانٹرٹینمنٹ سے درجنوں برطرفیاں۔۔۔

جیوانٹرٹینمنٹ میں بدھ کے روز اچانک بڑے پیمارے پر برطرفیاں کردی گئیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈھائی سو سے زائد لوگوں کو نکالا گیا۔۔ پپو کے مطابق نکالے جانے والوں کے سامنے ریزائن لیٹر اور برطرفی کا پروانہ رکھا گیا اور انہیں کہاگیا کہ اگر ریزائن دے دو تو واجبات وغیرہ اور تنخواہ بھی مل جائے گی لیکن اگر ریزائن نہ دیا تو برطرفی تو پھر بھی ہوگی لیکن پھر ملے گا کچھ نہیں۔۔ چنانچہ لوگوں نے مجبوری میں ریزائن کئے۔۔ نکالے جانے والوں میں ہرشعبے کے لوگ تھے جن میں کیمرہ مین، این ایل ایز، پرڈیوسرز، اسٹنٹ پرڈیوسرز ،مختلف شوز کی ٹیم میں شامل افراد بھی شامل ہیں، برطرفی کا یہ عالم ہے کہ جیوانٹرٹینمنٹ کے مارننگ شو جو ڈاکٹر شائستہ لودھی کرتی ہیں اور ایک بڑی ٹیم ہوتی تھی اب اس ٹیم میں صرف چار لوگ رہ گئے۔۔اسی طرح وسیم اکرم والے شو سمیت دیگر لوگوں کو بھی فارغ کیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جیوانٹرٹینمنٹ میں نئے انتظامی سربراہ کی آمد کے بعد موصوف کے کہنے پر یہ قدم اٹھایاگیا جس سے میڈیا انڈسٹری میں بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں