chairman pemra ko bayan halfi jama karane ka hukum

ایف آئی اے کےسابق سربراہ کے خلاف پیمرا میں درخواست۔۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک مفرور ملزم کے کیس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو خط لکھتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کو ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے انٹرویوز/تبصرے نشر کرنے سے روکیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے، اپنے دو سابق سربراہان بشیر میمن اور سعود مرزا سے مفرور ملزم عمر فاروق ظہور کو سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں تفتیش کر رہا ہے جو کہ ناروے، سوئٹزرلینڈ، ترکی اور پاکستان کو 10-2009 سے مختلف مالیاتی اور دیگر جرائم میں مطلوب ہیں۔پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ کو لکھے گئے خط میں ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ‘ایف آئی اے، بشیر میمن سے مفرور عمر فاروق ظہور کے ساتھ قریبی تعلق اور اس کی سہولت کاری کے مختلف الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کو تفتیش میں شریک کرنے اور اس کی وضاحت کرنے کے لیے سیکشن 160 سی آر پی سی کے تحت باضابطہ طور پر نوٹس جاری کیا گیا ہے اور پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے/این سی بی اسلام آباد (اگست 2017-نومبر 2019) بیرون ملک مفرور ملزم عمر فاروق ظہور، جو ’انتہائی سنگین مالی جرائم کے لیے مطلوب’ ہے، کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے عہدے کا استعمال کیوں کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘بشیر میمن نے تحقیقاتی کارروائی میں پیش ہونے اور تفتیشی افسران کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے اس نوٹس کا استعمال میڈیا کی توجہ، ہمدردی حاصل کرنے اور زیر سماعت معاملے کو متنازع بنانے کے لیے کیا‘۔ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ بشیر میمن نے مختلف ٹاک شوز میں ایسے تبصرے کیے جو سپریم کورٹ میں دائر کیس 585/2021 میں زیر التوا کارروائی کو واضح طور پر متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘بشیر میمن کی اس درخواست میں سپریم کورٹ نے بار بار کی ہدایات کے باوجود مختلف وارنٹ (بااثر مفرور عمر فاروق ظہور کی گرفتاری، جو اس وقت متحدہ عرب امارات میں روپوش ہے اور مختلف بین الاقوامی مالیاتی فراڈ، منی لانڈرنگ وغیرہ کے لیے مطلوب ہے) کے نفاذ میں اداروں کی ناکامی کا نوٹس لیا ہے’۔ایف آئی اے نے پیمرا کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ تمام ریگولیٹڈ الیکٹرانک میڈیا نیوز چینلز کو بشیر میمن کو ٹی وی انٹرویوز میں آنے یا زیر سماعت کارروائی کے حوالے سے تبصرے کرنے سے روکنے کرنے کے لیے ‘واضح ہدایت’ جاری کریں۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں