Female Anchor Launched her New Channel

خاتون اینکر نے اپنا چینل لانچ کردیا

معروف اداکارہ اور خاتون اینکر پرسن  نور بخاری نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ پر اپنا چینل لانچ کیا ہے جس میں وہ دین اسلام اور خواتین کےمسائل کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گی۔ اداکارہ نور نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پیغام میں کہا کہ ان کے نام سے بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں ان کی وڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں وہ تمام لوگوں سے بات کرسکیں۔نور نے کہا آپ تمام لوگ میری زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں جانتے، میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں جو میں آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایک اداکارہ سے میں دین کی جانب مائل ہوئی۔ اس کے علاوہ میں خدا کے قریب کیسے ہوئی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنےمذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور یہی سب آپ کے ساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں