فیس بک اسمارٹ واچ اگلے برس آرہی ہے۔۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ اگلے برس فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی، اگرچہ فیس بک نے اس کا اعلان تو نہیں کیا لیکن ٹیکنالوجی کے بھیدی ماہرین اور ویب سائٹس نے اس کی اگلے برس فروخت کا دعویٰ کیا ہے۔ مشہور ویب سائٹ دی ورج کے مطابق فیس بک اسمارٹ واچ میں دو کیمرے نصب ہوں گے۔ ان کی بدولت صارف تصاویر اور ویڈیو بناسکیں گے۔ پھر ان تصاویر اور ویڈیو کو فوری طور پر انسٹا گرام اور فیس بک پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔ دی ورج نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کچھ یوں لکھا ہے۔۔اگلی جانب لگا 1080 پکسل کیمرا ویڈیو کالنگ کے لیے مختص ہوگا، واچ کو خانے سے الگ کیا جاسکتا ہے اور یہاں پشت والا کیمرا سامنے کی ویڈیو یا تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوگا، گھڑی کا فریم دھاتی ہے جس پر واچ فٹ ہوسکتی ہے اور الگ ہوسکتی ہے لیکن اس واچ کو بیک پیک یا گاڑی کے ڈیش بورڈ پر سامنے کی جانب بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے فیس بک کئی کمپنیوں سے معاہدہ بھی کررہا ہے‘۔اگرچہ فیس بک نے باضابطہ طور پر اپنی اسمارٹ واچ کا اعلان نہیں کیا۔ یہ اسمارٹ واچ وقت بتانے سے بھی کہیں آگے کی سہولیات پیش کرے گی۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ فیس بک اسمارٹ واچ کا سادہ اور غیر اے آر ورژن اگلے سال پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد آے آر فیچر شامل ہوں گے کیونکہ اس کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے اور شاید قیمت 400 ڈالر ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں