bureau chief loot gya

ایکسپریس نیوز کو نیا ڈائریکٹر نیوز مل گیا۔۔

نیونیوز کے مستعفی ہونے والے ڈائریکٹر نیوز عثمان صاحب نے ایکسپریس نیوز میں ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔۔ پپو نے گزشتہ روز بریکنگ نیوز میں بتادیا تھا کہ انہیں دو،تین چینلز کی جانب سے فوری طور پر جوائن کرنے کی اچھی آفرکی گئی تھی لیکن انہوں نے لاہور کے ایک مستحکم چینل میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ رات گئے عثمان صاحب نے ٹوئیٹ میں خود ہی بتادیا کہ انہوں نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا۔۔ ایکسپریس نیوز میں یہ عہدہ فہد حسین کے جانے کے بعد سے خالی پڑا تھا۔۔ فہد حسین ان دنوں  وفاقی حکومت کا حصہ ہیں ۔۔عثمان صاحب  تقریبا سات سال سے نیونیوز سے منسلک تھے اس دوران کئی نشیب و فراز، میڈیا بحران یہاں تک کہ نیونیوز پابندی کی زد میں آکر بند بھی ہوا، یہی نہیں اس دوران انہیں کئی اچھے چینلز سے آفرز بھی کی گئیں لیکن انہوں نے نیونیوز کا ساتھ نہیں چھوڑا۔۔پپو کے مطابق نیونیوزسے عثمان صاحب کی رخصتی کے بعد وہاں کےورکرز عدم تحفظ کا شکار ہیں۔۔ان ورکرز کا کہنا ہے کہ ایک تو پہلے ہی چھ سال سے سیلری نہیں بڑھی بلکہ الٹا کمی واقع ہوئی ہے مہنگائی کے اس دور میں گزارا مشکل ہوگیا ہے، لیکن اس کے باوجود کام اس لئے کررہے تھے کہ عثمان صاحب کے ہوتے ہوئے نوکریاں محفوظ تھیں وہ کبھی کسی کو نکالتے نہیں ۔ پپو نے نیونیوز کے نئے ڈائریکٹر نیوز طلعت حسین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ورکرز کی سیلری میں معقول اضافے کرانے کی کوشش کریں ، اس بات کے تو طلعت حسین صاحب بھی گواہ ہیں کہ جب وہ نیوزروم کا دورہ ایچ آر ہیڈ کے ساتھ کررہے تھے تو انہوں نے ایک سوتے ہوئے این ایل ای سے نیوزروم میں سونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا تھا کہ وہ مارننگ میں کسی اور جگہ اور ایوننگ شفٹ میں نیونیوز میں کام کرتا تھا ہے، کیوں کہ تنخواہ کم ہے گزارا نہیں ہوتا، جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ آپ نے ایچ آر ہیڈ سے کہا تھا کہ یار ان لوگوں کو سیلری تو معقول دیں، تاکہ کام میں ان کا دل لگ سکے۔۔ساتھ ہی آپ نے ایچ آر ہیڈ کو کہا تھا کہ اسے(این ایل ای کو) اب نکالنا نہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں