dunya news 2 acnhors resigned due to decrement in salaries

تنخواہوں میں کٹوتی، دنیانیوزکے 2 اینکر مستعفی۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوز میں اینکرز کی تنخواہوں میں پچیس سے پینتیس فیصد کٹوتیوں پر اینکرز کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہوگیا،  تنخواہوں میں کٹوتی کا نفاذ یکم اکتوبر سے ہوگا، نومبر میں اکتوبر کی تنخواہ کاٹ کردی جائے گی۔۔ اس  فیصلے کے خلاف سب سے پہلے معید پیرزادہ نے استعفا دیا، اب پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوز کے مشہور پروگرام محاذ کے اینکر وجاہت ایس خان نے بھی استعفادے دیا ہے۔۔ پپو کے مطابق مزید استعفوں کا امکان ہے۔۔ پپو کے مطابق صرف اینکرز ہی نہیں تمام شعبوں کے ہیڈز کے تنخواہوں میں بھی دس فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں