punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

ڈیجٹل سینما گھر سولہ جولائی سے کھولے جائیں گے۔۔

سرکاری طور پر سنیما گھروں سے پابندی اٹھ جانے کے باوجود ڈیجیٹل سنیما گھر اب تک نہیں کھل سکے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ مختلف پابندیوں کے باوجود سنیما گھر کھولنا چاہتے ہیں، ان سنیما گھروں پر چلانے کے لئے فلمساز نئی فلمیں فی الحال ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں، عید الاضحی کے دنوں میں نئی فلمیں نمائش کے لئے پیش کرنے کے لئے بھی ابھی تک کوئی فلمساز میدان میں نہیں آیا ہے، ایک درجن کے قریب اردو، پنجابی اور پشتو فلمیں تیار پڑی ہیں، ان فلموں کے پروڈیوسرز فلمیں پیش کرنے کے لئے رسک لینے کے لئے فی الحال تیار نہیں ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ فلموں کی نمائش ان پابندیوں میں کیسے ممکن ہوسکتی ہے، کورونا ویکسین ڈوز کے سرٹیفکیٹ کون اپنی جیبوں میں لیکر گھومے گا۔ تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے سہولتوں کے بجائے مزید مشکلات کھڑی کر کے سنیما انتظامیہ کو بھی مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے، ان مشکلات کے باوجود ڈیجیٹل سنیما گھروں کے مالکان نے 16 جولائی کو سنیما کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ مالکان کاکہنا ہے کہ کئی ماہ سے سنیما گھر بند رہنے کے بعد صفائی ستھرائی اور دیگر سروسز کا کام جاری ہے، گو کہ اب تک عید الاضحی کے دن کسی نئی پاکستانی فلم کی ریلیزکا اعلان تو نہیں کیاگیا البتہ ہالی ووڈ کی میگا اسٹارز فلمیں ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس بار بھی عید پر پابندیوں کی وجہ سے بھارتی فلمیں ریلیز نہیں کی جائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں