khabardaar whatsapp muattil ya band bhi ho sakta hai

ڈیلیٹ میسیج دوبارہ نظر آئے گا، فیچر متعارف۔۔

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے بھی اب حذف کیا گیا میسج دوبارہ واپس لانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق  فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے، اس سے قبل یہ فیچر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب آئی فون کے وہ صارفین جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت اگر  آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کر دیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ‘ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)’ لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ کر سکیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں