decision to revamp PMLN media team

ن لیگی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ۔۔

مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا، نواز دور میں وزیراعظم ہائوس میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکیشن سیل کودوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قوی امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی ، اس تناظر میں ماڈل ٹاﺅن لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جارہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔یاد رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہوگا۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں