pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

چند چینلز اداروں کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، پیمرا۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے  الیکٹرانک میڈیا کو ملک کی مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے سے خبردار کیا۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پیمرا نے اپنے ٹویٹر ہنڈل پر لکھا کہ  ” دیکھنے میں آیا ہے کہ  چند سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں یعنی مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلانے کے مترادف ہے،  اس طرح کے مواد کو نشر کرنے سے پیمرا قوانین، پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اور اشتہارات) کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی دفعات اور اعلیٰ عدالتوں کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے”۔پیمرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ  آزادی اظہار اور اظہار رائے بنیادی حقوق ہیں مگر  وہ اسلام کے مفاد، پاکستان کی سالمیت، سلامتی یا دفاع، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات، امن عامہ کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ  معقول پابندیوں” کے تابع ہیں،    توہین عدالت یا کسی جرم پر اکسانے کے سلسلے میں نہ ہوں ۔پیمرا کے متعلقہ قوانین کے تحت لائسنس حاصل کرنے والے کسی بھی ادارے کو اپنے پروگرامز اور اشتہارات  میں ان قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنی چاہیے ۔ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ   اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ان کے پلیٹ فارم کو توہین آمیز الفاظ کے لیے استعمال نہ کرے۔ کسی بھی “خلاف ورزی” کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں