pemra ki darkhuast khaarij paanch lakh rupay

چیئرمین پیمرا سے ٹی وی چینلز کی رپورٹ طلب۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے لیے پارلیمانی وفد کے کینیڈا کے حالیہ دورے کے حوالے سے بدنیتی پر مبنی میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتے یوئے چیئرمین پیمرا سے میڈیا مہم چلانے والے ٹی وی چینلز کی رپورٹ طلب کر لی ہے، کمیٹی کا اجلاس پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں جویریہ ظفر آہیر کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کو آئندہ اجلاس میں پیش ہونے اور مذکورہ میڈیا مہم چلانے والے ٹی وی چینلز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، کمیٹی نے “پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021” عظمیٰ ریاض کی عدم دستیابی پر مسترد کر دیا، کمیٹی نے موشن پکچرز (ترمیمی) بل،پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2020 اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2020 موخر کردیا،کمیٹی نے ناز بلوچ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس میں کرن عمران ڈار، ندیم عباس اورذوالفقار علی بہان شامل ہیں، ذیلی کمیٹی’’ غیرشائستہ اشتہار کے امتناع (ترمیمی) بل 2022‘‘ اور ٹی وی چینلز پر بڑھتی ہوئی فحاشی کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس پر اپنی سفارشات پیش کریگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں