Bullshits of Amir Liaquat on BOL

بول پر عوامی اینکر کی بے ہودگیاں

تحریک انصاف کے رہنما اور عوامی اینکر پرسن  ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازعے کی زد میں رہتے ہیں اور لوگوں کی خوب تنقید سمیٹتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔عوامی اینکر جہاں خود بھی انتخابی امیدوار ہیں اور بول سے اپنا پروگرام بھی کرتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کے خلاف چلائے جانے والے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔عوامی اینکر نے کہا کہ  ’ آپ عمران خان کے جملے دکھا کر کہتے ہیں کہ بچوں پر کیا اثر پڑے گا، لیکن جب آپ مجھے کیوں نکالا پوچھتے ہیں اور بچے جب یہ دیکھتے ہیں تو ان پر کیا اثر پڑتا ہوگا؟‘۔۔ایک چینل پر پروگرام کے دوران عوامی اینکر نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کیں اور شریف فیملی کی تقاریر کے  جملوں کو ذومعنویت اور جنسیت کا ایسا پیراہن دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔ نواز شریف کی جانب سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی بات کرنے کے معاملے کو بھی عوامی اینکر نے کچھ ایسی ذو معنویت دی کہ اس کا سارا مفہوم ہی بگڑ گیا۔ عوامی اینکر نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا’ ان باتوں سے بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے ، کبھی اپنے جملوں پر آپ نے غور کیا ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں