pep or hyderabad press club ke 9 muntakhib ehdedaroon ko mubarakbad

بول اور نیوزون کو فوری تنخواہیں اداکرنے کا الٹی میٹم۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اس بات پر سخت تشویش اور مذمت کا اظہار کیا کہ دو میڈیا ہاﺅسز ”بول“ اور ” نیوز“ کی انتظامیہ ملازمین سے بیگار کے انداز میں کام لے رہی ہے اور ان کی نہ تو تنخواہیں بروقت ادا کی جارہی ہیں نہ ہی فارغ کیے گئے ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدور لبنیٰ جرار، ناصر شریف، جوائنٹ سیکریٹریز رفیق بلوچ، طلحہ ہاشمی ،خازن یاسر محمود اور تمام اراکان ایگزیکٹو کونسل نے بول نیوز میں ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی سخت مذمت کی ہے اور اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے، کے یوجے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بول انتظامیہ کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ وہ ملازمین کو کئی کئی ماہ تنخواہ ادا نہیں کرتی جبکہ گزشتہ اور اس سے قبل کے سال میں نکالے گئے ملازمین کے لاکھوں روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے وہ دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،ملازمین کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنا سنگین جرم ہے، شاہد جتوئی سابق بیورو چیف کو ادارے سے الگ ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں مگر نہ تو اب تک ان کی تنخواہ اداکی گئی ہے اور نہ ہی پی ایف ادا کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکڑوں ملازمین کے کروڑوں روپے کے واجبات پہلے ہی بول انتظامیہ ہڑپ کرچکی ہے، کے یوجے نے انتظامیہ کو وراننگ دی کہ وہ عید سے قبل روکی گئی تنخواہیں اور واجبات ادا کردے کیونکہ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اگر فوری ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کے یوجے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت اور پی ایف یوجے کے تحت ملک گیر احتجاج کا آغاز کرے گی۔ اسی طرح گزشتہ تین سال سے نیوز ون کی انتظامیہ نے بھی ملازمین کو تنخواہوں اور ان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی ہے اور انتظامیہ مسلسل جھوٹ کا سہارا لے کر معاملے کو طول دیتی چلی آرہی ہے، نیوز ون کی انتظامیہ کی اسی ہٹ دھرمی کے باعث ایک صحافی عرفان کی جان بھی جاچکی ہے تاہم انتظامیہ کی بے حسی جوں کی توں ہے اور ابھی تک پچھلے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے اور مستقبل میں بھی اس کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر، جنرل سیکریٹری اور ایگزیکٹو کونسل نے ان دونوں اداروں سمیت ایسے تمام میڈیا ہاﺅسز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات فوری طور پر ادا کردیں ورنہ کراچی یونین آف جرنلسٹس پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ مل کر کراچی سمیت ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مہم کا آغاز کریگی، کراچی یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی و صوبائی وزیر اطلاعات سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا رول ادا کریں تاکہ میڈیا ورکرز کا معاشی استحصال روکا جاسکے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں