awami anchor ready for telethon transmission for dam

عوامی اینکر ڈیم کیلئے ٹیلی تھون نشریات کیلئے تیار۔۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈز ضم کرنے اور پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی  عامر لیاقت نے ایک مہینے کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ناصرف ایک مہینے کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس چاہیں تو ٹیلی ویژن پر ٹیلی تھون نشریات کیلئے بھی تیار ہوں۔رکن قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا ۔۔ میری قومی اسمبلی کی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے ہے، اگر چیف جسٹس کہیں گے تو میں ٹیلی ویژن پر ٹیلی تھون نشریات کیلئے بھی تیار ہوں، یہ اب ہم سب کی زندگی کا مسئلہ ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں