anchor became president of metro one news

میٹروون کا صدر اینکر بن گیا۔۔

معروف اینکرپرسن اور کراچی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عمیر میٹروون چینل کے گروپ پریزیڈنٹ بن گئے، ڈاکٹر عمیر فوریینسک سائنس کی دنیا کا بڑا نام ہیں اور ایکسپریس نیوز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ وہ انتظامی معاملات سمجھنے اور کسی چینل کو عملی طور پر چلانے کے لئے پہلی بار یہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ وہ کراچی سے آنے والے ایک بڑے گروپ کے چینل میں بھی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔۔ میٹرو ون چینل میں خالد آرائیں اور عامراحمد شیخ پہلے سے ہی ہیں جن کی کوششوں سے اس چینل نے پھر سے نیا جنم لیاہے۔۔ پپو نے میٹروون کے نئے صدر ڈاکٹر عمیر کو مشورہ دیاہے کہ وہ چینل کو کراچی تک محدود رکھیں اور جس طرح اس چینل نے ابتدا میں دھوم مچائی تھی اسی طرح شہرقائد کی خبروں کو اہمیت دے کر اسے سٹی چینل بنانے کی کوشش کریں تاکہ یہ چینل پھر سے اپنے پیروں پہ کھڑا ہوسکے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں