ab whatsapp internet kek bagher chalega

اب ایڈمن کسی بھی ممبر کی چیٹ ڈیلیٹ کرسکے گا۔۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ اپنے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے جارہی ہے۔ ‘ڈبلیو اے بیٹا انفو’ کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن کو کسی بھی ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار بہت جلد فراہم کردیا جائے گا۔واٹس ایپ گروپ کے جتنے بھی ایڈمن ہوں گے انہیں نئے فیچر کے تحت کسی بھی گروپ ممبر کا چیٹ ڈیلیٹ کرنے کا اختیار ہوگا۔ویب سائٹ کا کہنا ہے یہ نئی سہولت بہت جلد صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس یوزرز دونوں کے لیے ہوگا۔پیغام رسانی کی اس ایپ میں ممکنہ نئے فیچر کا مقصد گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ واٹس ایپ گروپ کو بہتر انداز میں چلا سکیں۔واٹس ایپ پر یہ  آپشن کب تک فراہم کیا جائے گا اس کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں