Aamir Liaquat ki Beizzati

عوامی اینکر شدید بوکھلاہٹ کا شکار

پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے کراچی سے منتخب ہونے والے اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جب حاضری رجسٹر پر دستخط کرنے بعد عمران خان کے پاس آئے اور وہ قائد ایوان کی سیٹ پر بیٹھنے لگے تو سکیورٹی اہلکار نے آواز دی کہ ’سر یہ سیٹ آپ کے لیے نہیں ہے۔‘ جس کے بعد عامر لیاقت اپنی نشست کی جانب چلے گئے۔حلف برداری کی تقریب میں عمران خان اور شہباز شریف کے علاوہ تمام اراکین کو حروف تہجی کے اعتبار سے نشستیں فراہم کی گئی تھیں۔ دوسری طرف عمران خان کی طرف سے اتحادیوں اور اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر  عامر لیاقت وقت سے پہلے ہی عشائیے میں پہنچ گئے، عوامی اینکر کا کہنا تھا کہ مجھے سات بجے کا وقت دیا گیا تھا ، جب کہ اراکین کو عشائیے کا وقت کا آٹھ بجے تھا، عوامی اینکر کسی کو تقریب میں نہ پاکر دوبارہ اپنے ہوٹل روانہ ہوگئے

 وڈیو دیکھیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں