پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کے دوبارہ اجرا ، پمز اور پولی کلینک میں فوکل پرسن تعینات کرنے پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا شکریہ ادا کیا ہے، قبل ازیں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے منعقدہ اس کیمپ میں صحافیوں نے مفت اسکریننگ کروائی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ پمز اور پولی کلینک میں فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے تاکہ صحافی اور ان کے اہلِ خانہ علاج کے حصول میں کسی مشکل کی صورت میں ان سے براہِ راست رابطہ کر سکیں۔ دونوں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نیشنل پریس کلب کا دورہ کریں گے اور کلب کی قیادت کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے لائحۂ عمل طے کریں گے۔سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ صحت سہولت کارڈ دوبارہ فعال ہو چکا ہے اور اس کے تحت 15 ہسپتالوں میں مفت علاج دستیاب ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان ہسپتالوں کی فہرست نیشنل پریس کلب میں آویزاں کی جائے تاکہ ممبران کو معلوم ہو کہ وہ علاج کے لیے کہاں رجوع کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ پر زور دیا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرض کے خاتمے کے لیے 70 ارب روپے کے قومی منصوبے کے تحت اسکریننگ اور علاج کی ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
115
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل