لاہور کی مقامی عدالت نے لاہور پریس کلب کے سیکرٹری افضال طالب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ایس ایچ او قلعہ گجرسنگھ کو حکم دیا ہے کہ سیکرٹری پریس کلب کو آٹھ دسمبر دوہزار چھبیس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔۔ تفصیلات کے مطابق۔۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور سعدسلمان خان کی عدالت میں خیام رفیق نے سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکرٹری پریس کلب نے 194 لوگوں کو کلب کی ممبرشپ سے ڈی لسٹ کیا، یہ لسٹ کلب کے نوٹس بورڈ پر لگائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی اس میں سے اکثریت کے نام کے آگے لکھا تھا، اسٹیٹس ناٹ کلیئر۔۔ جب کہ آٹھ دس لوگوں کے نام کے آگے لکھا گیا تھا، فیک ممبرشپ۔۔اس پر خیام رفیق نے کیس کیا کہ میری انہوں نے ہتک کی ہے، ڈیفامیشن (ہتکِ عزت) کا انہوں نے استغاثہ دائر کیا، نوٹس بورڈ پر میری 'فیک ممبرشپ' لکھ کر لگایا ہے، یہ غیر قانونی عمل ہے۔ عدالت نے سیکرٹری لاہور پریس کلب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی۔۔۔
569
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل