راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔بدھ کے روز ملزم کو سینیئر سول جج نصر اللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس اس مقدمے میں مجموعی طور پر نو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی تھی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔اس سے قبل گذشتہ پیشی کے بعد مقدمے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا ملزم اور مقتولہ کے شوہر کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور لے کر جایا گیا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ جلد ہی موصول ہو جائے گی، جس میں اس واقعے سے متعلق ملزم کے پولیس کو دیے گئے بیان کی تصدیق یا اس میں تضاد کے بارے میں بتایا جائے گا جو کہ اس مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
81
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل